
کراچی ٹیسٹ: ابتدائی 30 منٹ میں ہی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم
کراچی ٹیسٹ کے ابتدائی 30 منٹ میں ہی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو چوتھے اوور میں عبداللہ شفیق اور ساتویں اوور میں شان مسعود اسٹمپڈ آؤٹ ہوگئے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے پہلی دو وکٹیں اسٹمپڈ کی صورت میں حاصل کی ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد، فہیم اشرف کی جگہ میر حمزہ اور ریٹائر ہونے والے اظہر علی کی جگہ امام الحق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان اسکواڈ: امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ، ابرار احمد
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1607234678561333248
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی
نیوزی لینڈ ٹیم کین ولیمسن کے ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد آج پہلا ٹیسٹ میچ ٹم ساؤتھی کی کپتانی میں کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ: ٹام لیتھم، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکلز، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر، اعجاز پٹیل
AdvertisementBowling first after a toss win for @babarazam258 who opts to have @TheRealPCB bat first in Karachi. Follow play LIVE in NZ with @skysportnz and @SENZ_Radio. LIVE scoring | https://t.co/zq07kr4Kwt #PAKvNZ pic.twitter.com/XeKVR8erj8
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 26, 2022
دونوں ٹیمیں اپنے آخری چار ٹیسٹ میچز میں شکست خوردہ رہی ہیں ۔
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے پاکستان سے سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 32 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
آخری مرتبہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا کراچی میں ٹیسٹ میچ اکتوبر 1990 میں ہوا تھا جس میں جاوید میانداد کی کپتانی میں پاکستان نے ایک اننگ اور 43 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News