
سرفراز احمد کو کراچی ٹیسٹ میں میدان میں اتارنے کا فیصلہ
کراچی: ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی ٹیسٹ میں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
نجم سیٹھی انتظامیہ نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا ہے، 26 دسمبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں سرفراز احمد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر و بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے جب کہ محمد رضوان کی شمولیت کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کی مشاورت جاری ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، شاہد آفریدی کی سربراہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی تبدیلیوں کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ نیوزی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے جب کہ اس دوران دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جس کے لیے دونوں ٹیموں نے ہی اپنے اسکواڈ کا اعلان کررکھا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگر اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان کی جگہ کراچی میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے بورڈ کی باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ملتان میں دھند اور موسم کی صورت حال کے باعث دوسرا ٹیسٹ کراچی شفٹ کیا گیا ہے۔
شیڈول میں تبدیلی کے بعد اب دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News