Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

Now Reading:

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی
نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ  گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے آج صبح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی۔

نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی جبکہ دوسرا میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

دورہ پاکستان میں کیوی ٹیم نئے ٹیسٹ کپتان ٹم ساؤتھی کی قیادت میں کھیلے گی جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کین ولیمسن  کریں گے۔

تجربہ کار لیگ اسپنر اش سودھی کی چار سال بعد کیوی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ سیریز کی منسوخی: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

لیفٹ آرم فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے دورہ پاکستان  کے لیے عدم دستابی ظاہر کی  تھی جس کی وجہ سے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

کیوی اسکواڈ میں  ٹم ساؤتھی (کپتان)، مائیکل بریسویل، ٹوم بلنڈیل، ڈیوون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل،ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، کین ویلیمسن، اش سودھی، نیل ویگنر اور ول ینگ شامل میں۔

واضح رہے کہ یہ سیریز گزشتہ سال کھیلی جانی تھی تاہم  نیوزی لینڈ ٹیم سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بناکر میچ شروع ہونے سے چند گھنٹوں قبل اچانک دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ  گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر