
پی سی بی کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری میں تاخیر کا سامنا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی مینز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش میں غیر متوقع تاخیر کا سامنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی قیادت میں پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس سے قبل انہوں نے محمد وسیم کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کو بھی ختم کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مارک کولز سے رابطہ
پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی ہیڈ کوچ مقرر کرنا چاہتی ہے تاہم انہیں ابھی تک کسی بھی ممکنہ امیدوار کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ڈربی شائر کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ کی وجہ سے سابق کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے رکن ہارون رشید اس وقت ہیڈ کوچ کے لیے دیگر امیدواروں سے بات چیت کررہے ہیں جب کہ ممکنہ امیدواروں میں سے ایک کے براہ راست نجم سیٹھی سے مزاکرات جاری ہیں جس سلسلے میں آئندہ ہفتے ہی کوئی خبر آنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بدلنے کا فیصلہ
سابق کرکٹرز انضمام الحق اور سعید اجمل بھی ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل ہیں جب کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہارون رشید خود بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News