
چین نے فارمولا ون کی گراں پری کار ریس 2023 کورونا کے باعث مسلسل چوتھے سال بھی منسوخ کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فارمولا ون کار ریس کے منتظمین نے چین میں ہونے والے گراں پری ریس کو مسلسل چوتھے سال منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی حکام نے جمعہ کو کووِڈ کی پابندیوں کو مزید ختم کر دیا اور ملک گیر احتجاج کے تناظر میں ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کے قوانین میں ڈھیل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چینی شہریوں نے لاک ڈاؤن اور زیادہ سیاسی آزادیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فارمولا ون کے منتظمین نے کوویڈ 19 وبائی امراض سے متعلق مسلسل مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کو لگا تار چوتھے سال چائنا گراں پری کو منسوخ کردیا۔ آخری بار ریس شنگھائی میں 2019 میں منعقد کی گئی تھی۔
فارمولا ون کے منتظمین نے ریس کے پروموٹرز اور اسپانسرز کے ساتھ بات چیت کے بعد ریس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فارمولا ون کی منسوخی کے بعد ممکنہ متبادل پرتگال اور ترکی ہیں۔
یاد رہے کہ پرتگال نے 2020 اور 2021 میں پورٹیماؤ میں گراں پری کی میزبانی کی تھی جبکہ استنبول پارک نے آخری بار 2021 میں گراں پری کا انعقاد کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News