
رونالڈو کی بیٹیوں نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی؛ ویڈیو وائرل
فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے نام کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب ’النصر‘ میں باضابطہ شمولیت کے بعد سے فیملی سمیت سعودی عرب میں وقت گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اہلیہ جارجینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹیوں کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں عربی زبان بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جارجینا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری بیٹیاں عربی زبان میں گانا بھی گاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رونالڈو کی ’کوسموگراف ڈیٹونا‘ نامی گھڑی کے دنیا بھر میں چرچے
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پانچ بار بیلن ڈی آر جیتنے والا، چیمپیئنز لیگ کا ٹاپ اسکورر بھی ہے، جس نے پانچ ٹائٹل اکٹھے کیے، اور مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ اور یووینٹس کے ساتھ سات ڈومیسٹک چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی جانب سے 118 انٹرنیشنل ریکارڈ گول کر چکے ہیں، انہوں نے یورو 2016 بھی جیتا تھا، رونالڈو اپنے کیرئیر میں 819 گول کر چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرتگالی اسٹار سعودی کلب کے ساتھ معاہدے سے سالانہ 200 ملین ڈالر تک کما سکتا ہے، جس سے وہ تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا فٹبالر بن جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News