پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق پاکستان اور سری لنکا میں اس سال ہونے والے ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ون ڈے میچز پر متشمل یہ ٹورنامنٹ رواں سال 31 اگست سے 17 ستمبر کے دوران کھیلا جائے گا جس کا باضابطہ شیڈول جمعہ کو جاری ہونے کی امید ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنایا ہے جس کے پہلے چار میچز پاکستان میں ہوں گے جب کہ بقیہ میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع میچ سری لنکا کے دمبولا میں ہوگا۔ پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر واحد میچ نیپال کے خلاف کھیلی گی جو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں ہونے والے دیگر تین میچز میں پہلا میچ افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے میچ میں بنگلا دیش کا مقابلہ سری لنکا اور تیسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
یہ ملاقات منگل کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس کے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے دوران ہوئی۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کے درمیان کل 13 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال جب کہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
