
پاکستان نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بھی افغانستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان ہمبنٹوٹا میں دوسرا ون ڈے کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل فتح اپنے نام کی۔
نسیم شاہ نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو جیت دلوائی جب کہ شاداب خان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 91 رنز امام الحق نے اسکور کیے جو مجیب الرحمان کی گیند پر ریاض حسین کو کیچ دے بیٹھے جب کہ کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری کی بدولت 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے فخرزمان 30، محمد رضوان 2، آغا سلمان 14، اسامہ میر صفر، افتخار احمد 17، شاداب خان 48 اور شاہین آفریدی 4 بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نسیم شاہ 10 اور حارث رؤف 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان ٹیم نے 301 رنز کا ہدف ایک گیند قبل عبور کیا جب کہ قومی ٹیم کی صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی 3، محمد نبی 2، مجیب الرحمان اور عبدالرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کی بیٹنگ
افغان ٹیم کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 151 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی جب کہ ابراہیم زدران 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ ایک رن بناکر پویلین لوٹے جب کہ کپتان حشمت اللہ شاہد نے 15 اور عبدالرحمان نے 4 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
افغانستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اگست کو کھیلا جائے گا۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News