Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت پاکستان کے خلاف پریشر میں رہے گا، حسن علی

Now Reading:

بھارت پاکستان کے خلاف پریشر میں رہے گا، حسن علی
بھارت پاکستان کے خلاف پریشر میں رہے گا، حسن علی

بھارت پاکستان کے خلاف پریشر میں رہے گا، حسن علی

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے پاک بھارت میچ سے قبل دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ میں پریشر میں رہے گا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ہائی وولٹیج میچ کل بروز ہفتہ 14 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا جس کو دنیا بھر سے لاکھوں شائقین براہ راست دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

10 سال بعد پاکستانی ٹیم بھارتی سرزمین پر کوئی میچ کھیلنے جارہی ہے جب کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئی سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام رہی تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، بابر اعظم

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 اور ون ڈے ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے  فاسٹ بولر حسن علی کا اس موقع پر پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیک ٹو بیک جیت کے ساتھ آغاز کرنے کی وجہ سے ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔

انہوں نے کہا ’’سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ہدف حاصل کرنے سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور جب آپ مسلسل جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرتے ہیں تو اس سے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے‘‘۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں حسن علی اب تک پاکستان کی جانب سے 17.33 کی اوسط کے ساتھ سب سے زیادہ چھ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

Advertisement

سری لنکا کے خلاف انہوں نے 10 اوورز میں 71 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ قومی فاسٹ بولر نے پہلے ہی اوور میں کوسل پریرا، درمیانے اوورز میں کوسل مینڈس، چریتھ اسلنکا اور سدیرا سماراویکرما کو آؤٹ کیا تھا۔

Advertisement

پاک بھارت میچ پر بات کرتے ہوئے حسن علی کہتے ہیں ’’یہ دنیا کا سب سے بہترین روایتی حریف میچ ہے، ہم اس کھیل کے منتظر ہیں جس میں 1 لاکھ سے زائد شائقین موجود ہوں گے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہوتے ہیں اور ہم بھی ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست نہ دینے کے اس ریکارڈ کو توڑنے کے منتظر ہیں‘‘۔

قومی فاسٹ بولر نے مزید کہا ’’اس میچ کا زیادہ پریشر بھارت پر ہوگا کیونکہ یہ ان کا ہوم گراؤنڈ ہے اور انہیں کے سپورٹر وہاں موجود ہوں گے، اس طرح کے میچز میں پریشر ہوتا ہے لیکن ہم مثبت کھیل پیش کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے‘‘۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر