پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 2019 میں وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ 2021 میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنادیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے، اہم فیصلہ متوقع
بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم ورلڈکپ 2023 میں بری طرح ناکامی کے بعد وطن واپس پہچ گئی ہے جب کہ ان کی کپتانی میں قومی ٹیم کوئی بھی آئی سی سی یا ایشیاکپ کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے۔
تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اگر بابر اعظم خود سے استعفیٰ دے دیتے ہیں تو پی سی بی اسے قبول کرلے گا ورنہ انہیں کپتانی سے ہٹادیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے آج ملاقات کریں گے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کپتانی سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر دو نام سامنے آرہے ہیں جن میں شان مسعود اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
شان مسعود کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتان بنانے کا امکان ہے جب کہ شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News