Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عامر بھی بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

Now Reading:

محمد عامر بھی بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے
محمد عامر بھی بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

محمد عامر بھی بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد سابق کرکٹر محمد عامر بھی کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

مقامی نیوزی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد عامر نے بابر اعظم کے کھیلنے کے طریقے میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

محمد عامر کہتے ہیں ’’کم از کم بابر اعظم کھیلنے کی کوشش کررہے تھے اور ان کے بارے میں جو چیز مجھے پسند آئی وہ یہ تھی کہ وہ اسپنرز کے خلاف اپنے پاؤں کا استعمال کررہے تھے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سابق انگلش کرکٹر کا بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

سابق کرکٹر نے کہا ’’شاید بابر تھوڑا پیچھے ہٹے ہوں لیکن وہ اپنے دفاعی انداز سے نکل کر سامنے آئے ہیں، ہوسکتا ہے کہ شروع میں کچھ ناکامیاں ہوں لیکن یہ اچھی بات ہے کہ وہ اپنے دفاعی خول سے باہر آگئے ہیں‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف صرف 9 رنز بناکر مہدی حسن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے تھے جب کہ ورلڈکپ میں انہوں نے 30.85 کی اوسط سے تین نصف سنچریوں کی بدولت 216 رنز اسکور کیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ میں پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوا جس میں بنگلادیش نے 205 رنز کا ہدف دیا اور پاکستان نے مقررہ ہدف 32.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Advertisement

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ابھی دو میچز ہونا باقی ہیں جس میں پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور دوسرا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا تاہم پاکستان کا سیمی فائنل میں کوالیفائی انتہائی مشکل ہے اور پاکستان کو اب بھی اگر مگر کی صورت حال کا سامنا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر