Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتان شان مسعود اپنی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرامید

Now Reading:

کپتان شان مسعود اپنی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرامید
کپتان شان مسعود اپنی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرامید

کپتان شان مسعود اپنی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرامید

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیا میں اپنی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرامید ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ پریکٹس میچ کھیلتے ہیں تو آپ کو کنڈیشنز اور پچ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فرسٹ کلاس میچ ہے اس لیے اس میں مقابلے کی فضا رہتی ہے اور اس طرح کے میچ سے ہی ٹیسٹ کی تیاری میں مدد ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ابھی تک جو بھی چیزیں ہم نے کی ہیں وہ آگے ہمیں مدد کریں گی، میں نے پچھلے دو تین برسوں میں اپنی کرکٹ کو آسان رکھنے کی کوشش کی ہے۔

شان مسعود کہتے ہیں کہ سنگ میل اہمیت رکھتے ہیں لیکن اصل اہمیت کھیلنے کے طریقے فارم اور فٹنس کی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اس فارم کو برقرار رکھوں، بولرز نے ابھی تک اچھا رسپانس دیا ہے اور رن ریٹ کنٹرول میں رکھا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کینبرا میں جاری ہے جس کے دوسرے دن کا کھیل آج اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

Advertisement

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پرائم منسٹر الیون نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے ہیں جب کہ پاکستان کو 242 رنز کی برتری اب بھی حاصل ہے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جب کہ کپتان شان مسعود شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر