آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون نے شرکت کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کے روز آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے اس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کی شرکت ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کے روز آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے اس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے علاوہ پرائم… pic.twitter.com/qvyD7vMkYE
Advertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 5, 2023
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے علاوہ پرائم منسٹر الیون کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بدھ کے روز سے کینبرا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
AdvertisementCaptains pose with the trophy 🏆
Pakistan 🆚 PM's XI match to begin tomorrow 🏏#AUSvPAK pic.twitter.com/tBoNMhkbJi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2023
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پرائم منسٹر الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان میچ اچھا ہوگا۔
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی اچھی رہے گی کیونکہ پاکستان ایک کوالٹی ٹیم ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر الیون کا میچ ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے جو 1951ء سے کھیلا جارہا ہے اور انہیں یہ میچ کھیلنے کی بہت خوشی ہے۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹر الیون ایک سخت حریف ہے اور پاکستان ٹیم نہ صرف اس میچ کے لیے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے بھی تیار اور پرجوش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News