Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ آسٹریلیا؛ پریکٹس میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر وسیم اکرم کا بیان

Now Reading:

دورہ آسٹریلیا؛ پریکٹس میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر وسیم اکرم کا بیان

سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی پریکٹس میچ میں کارکردگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کینبرا میں ہونے والے وارم اپ میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے کہا ’’مانا کہ کپتان نے 200 رنز اسکور کیے جس نے انہیں اعتماد بھی دیا لیکن نئی انتظامیہ اور نئے کپتان ہیں لہذا انہیں وقت لگے گا‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا حارث رؤف کو مشورہ

ان کا کہنا تھا ’’ہم جانتے ہیں کہ پرتھ میں پچ باؤنسی ہے جو کہ کینبرا سے بالکل مختلف ہے لہذا یہ میچ ٹیم کے لیے ایک بڑا ٹیسٹ ہوگا‘‘۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود نے کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

انہوں نے پہلی اننگز میں شاندار 200 رنز اسکور کرکے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا جس کے باعث پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔

Advertisement

جواب میں پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے تھے تاہم میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر میلبرن میں ہوگا اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی میں شیڈول ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل اور شاہین آفریدی۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

پیٹ کمنز (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشن، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ، اسکاٹ بولانڈ، کیمرون گرین اور لانس مورس۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر