
اسلام آباد: پی سی بی کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے معاملے پر اسپورٹس جرنلسٹس نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، پیٹرن ان چیف وزیر اعظم اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست عبدالواحد قریشی ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے جب کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کی کوریج کرچکے ہیں، کئی ورلڈکپ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافیز بھی کور کیں۔
صحافیوں نے درخواست میں کوقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوریج کے آئینی حق سے محروم کردیا، پاکستان کرکٹ بورف کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر ٹیم پرفارمنس کے بعد ہونے والی تنقید گراں گزری، صحافیوں کو کوریج سے روکنا آزادی صحافت کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News