
آسٹریلیا سے جیتنے کیلئے ٹیم بھرپور محنت کررہی ہے، کپتان محمد رضوان
میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے جیتنے کے لئے ٹیم بھرپور محنت کررہی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میلبرن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کپتان سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، ہر کھلاڑی کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے پاکستان اہم ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان جیتے، ٹیم بھرپور محنت کررہی ہے، باقی نتیجہ اللہ پر چھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا میلبرن میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بھی میلبرن میں ٹریننگ سیشن کیا تھا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News