
فوجا سنگھ، دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر ‘ٹربنڈ ٹورنڈو’، 114 برس کی عمر میں چل بسے، ان کی موت اپنے آبائی گاؤں میں ایک ٹریفک حادثے میں ہوئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے فوجا سنگھ جالندھر کے قریب اپنے گاؤں میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں پہلی بار عالمی معیار کی میراتھن کا انعقاد، ملکی و غیر ملکی ایتھلیٹس کی شرکت
فوجا سنگھ کے پاسپورٹ پر تاریخ پیدائش یکم اپریل 1911 درج تھی، انہوں نے رننگ کا آغاز 89 برس کی عمر میں لندن منتقل ہونے کے بعد کیا تھا اور وہ 100 برس کی عمر میں میراتھون مکمل کرنے والے دنیا کے واحد رنر تھے۔
فوجا سنگھ نے 2011 میں ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھون 8 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کی تھی اور 2012 میں انہوں نے 101 برس کی عمر میں لندن میراتھون 7 گھنٹے 49 منٹ میں مکمل کی۔
اس کے علاوہ فوجا سنگھ رننگ میں 90 برس کی کیٹیگری میں متعدد ریکارڈز کے مالک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News