Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Now Reading:

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

امریکہ کے شہر لاؤڈر ہل فلوریڈا میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

بلے باز صائم ایوب نے 66 رنز اور صاحبزادہ فرحان نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز نے 15، محمد حارث نے 2 رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز ہی بنا سکی اور مقررہ اوورز میں ہدف حاصل نہ کر سکی۔

 پاکستان کی طرف سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

یہ میچ سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ تھا، جس میں پاکستان نے دو تبدیلیاں کی تھیں، شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر