Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب اختر نے جنرل ندیم رضا کے ساتھ چائے پیتے ہوئے کیا گفتگو کی؟

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ہے۔

کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین بالر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے کہا کہ دوران ملاقات ایک کپ چائے  پر کرکٹ سمیت دیگر مختلف امور پر بات چیت گئی۔

انجریز کا شکار رہنے والے شعیب اختر کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین فاسٹ بالرز میں ہوتا ہے۔انہیں کرکٹ کی تاریخ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے 46 ٹیسٹ ، 163  ون ڈے  اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بالترتیب 178، 247 اور 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔