Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب 2027 میں ایشین فٹ بال کپ کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب 2027 میں ایشین فٹ بال کپ کی میزبانی کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ ایشین فٹ بال فیڈریشن کے اجلاس میں 2027 ایشین فٹ بال کپ کے میزبان کا اعلان کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے

ایشین فٹ بال فیڈریشن کے 33 ویں اجلاس میں فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو اور سعودی وزیر کھیل پرنس عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل سمیت رکن ممالک کے ارکان شریک تھے۔

اجلاس میں 2027 کے ایشین فٹ بال کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا جس پر سعودی وزیر کھیل پرنس عبدالعزیز بن ترکی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے  لیے اعزاز کی بات ہے  کہ ہم کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں: فٹ بال میں یلو اور ریڈ کے بعد پہلی بار سفید کارڈ کا استعمال

انہوں نے مزید کہا کہ ایشن فٹ بال کپ کے لیے جہاں نئے اسٹیڈیم تعمیر ہوں گے وہیں شائقین اور کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔