Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تنقید کے بعد پی سی بی نے جشن کی ترمیم شدہ ویڈیو جاری کردی، عمران خان بھی شامل

پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی نے جشن کی ویڈیو جاری کی جس میں عمران خان کے علاوہ لیجنڈ کھلاڑیوں کو دکھایا گیا تھا۔

پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی نے کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی اور تاریخ کے یادگار لمحات کو دکھایا گیا۔

ویڈیو میں تمام لیجنڈ کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جب کہ جاوید میانداد، وسیم اکرم، شعیب اختر، وقار یونس، شاہد آفریدی، اور بابر اعظم کو بھی دکھایا گیا۔

اس ویڈیو میں کرکٹ کے بڑے ناموں کو شامل نہ کرنے اور دورانیہ کم رکھنے پر کرکٹ شائقین سمیت سابق کھلاڑیوں نے پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم اب پی سی بی اب غلطی کو سدھارتے ہوئے ترمیم شدہ ویڈیو جاری کردی ہے جس میں عمران خان سمیت مصباح الحق اور ویمنز کرکٹر ندا ڈار کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ترمیم شدہ ویڈیو میں 1992 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کو دکھایا گیا ہے جب کہ 2016 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی فتوحات کو دکھایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی غیر معمولی فتح کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور ساتھ ہی ندا ڈار کے 100 وکٹیں حاصل کرنے کے شاندار کارنامنے کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں