Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025  کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کررہی ہے۔

جنوبی افریقہ اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بھی ہے، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلیں گی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کے لیے گیارہ کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب کر لیا گیا ہے جس کے مطابق 38  سالہ آصف آفریدی کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپنر ساجد خان وائرل بخار کی وجہ سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بنا پر ٹیم میں شامل نہیں ہیں، جبکہ حتمی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شان مسعود، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی شامل ہیں۔

پاکستان سات بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترے گا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دوسرے فاسٹ بولرحسن علی ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود، جبکہ  ٹیمبا باووما کے ان فٹ ہونے کے سبب  مہمان ٹیم کی قیادت  ایڈین مارکرم کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم کی یہ خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ وہ چیمپئن شپ جیتے اس وقت ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم چیمپئن شپ کا آغاز اچھے طریقے سے کریں اور اس وقت ہمارے سامنے وہ ٹیم ہے جس نے  یہ چیمپئن شپ جیتی ہوئی ہے اور ہم اس ٹیم کے خلاف اپنی ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں جو ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری، فیصل آباد کو بڑا اعزاز مل گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے رنجن مدوگالے  آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے،  پہلے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائر آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر براؤن ہوں گے، جبکہ بنگلہ دیش کےسیکت شرف الدولہ تھرڈ امپائر اور پاکستان کے فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

دونوں  ٹیسٹ میں جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی کے  انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30  ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں  جن میں پاکستان نے6 اور جنوبی افریقہ نے17 جیتے ہیں 7 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔

پاکستان کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے9 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے 3  اور جنوبی افریقہ نے 2 جیتے ہیں، جبکہ 4 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں، دونوں کے درمیان پاکستان میں  آخری ٹیسٹ سیریز 2021  میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے دو صفر سے جیتی تھی۔

پاکستان کے ٹیسٹ کے لیے گیارہ کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب کر لیا گیا ہے جس کے مطابق 38  سالہ آصف آفریدی کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپنر ساجد خان وائرل بخار کی وجہ سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بنا پر حتمی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

حتمی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شان مسعود، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی شامل ہیں۔

پاکستان سات بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترے گا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دوسرے فاسٹ بولرحسن علی ہوں گے۔