Site icon بول نیوز

ایشیز سیریز میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایشیز سیریز میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

 آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے، جو تقریباً ایک صدی بعد پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 334 رنز اسکور کیے تھے، جس کے جواب میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 511 رنز بنائے اور حریف ٹیم پر 177 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا لیے ہیں۔ مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 43 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ صرف 2 دن میں اپنے اختتام کو پہنچا تھا، جس میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیز سیریز، بین اسٹوکس کا طوفانی اسپیل، آسٹریلیا کی بھی 9 وکٹیں گر گئیں

Exit mobile version