Site icon بول نیوز

آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کی تیاریاں، کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کی تیاریاں، کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

 لاہور: آسٹریلیا کے مجوزہ دورۂ پاکستان کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم اپنے معمول کے دورے کے دوران میچز کے ممکنہ وینیوز اور سہولیات کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا بھی دورہ کرے گی، جہاں گراؤنڈ، پچز، پویلین، ٹریننگ سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دورے کے دوران ریکی ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مجموعی انتظامات اور سیکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جبکہ مجوزہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

Exit mobile version