Site icon بول نیوز

فیفا سے ورلڈ کپ 2026 میں LGBTQ+ پرائیڈ تقریب روکنے کا مطالبہ

فیفا سے ورلڈ کپ 2026 میں LGBTQ+ پرائیڈ تقریب روکنے کا مطالبہ

مصر اور ایران نے فیفا سے درخواست کی ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2026 میں گروپ اسٹیج میچ کے دوران LGBTQ+ پرائیڈ تقریب کے انعقاد کو روکے۔

یہ میچ 26 جون کو سیئیٹل میں کھیلا جائے گا، جسے مقامی منتظمین نے سیئیٹل کے پرائیڈ ویک اینڈ کے ساتھ منانے کے لیے “پرائیڈ میچ” کا نام دیا ہے۔

مصر کی فٹ بال ایسوسی ایشن (EFA) نے فیفا کے سکریٹری جنرل میٹھیاس گرافسٹرم کو خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ LGBTQ+ سرگرمیاں مذہبی اور ثقافتی اقدار کے منافی ہیں اور ان کے انعقاد سے شائقین میں حساسیت پیدا ہو سکتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ یہ سرگرمیاں عرب اور اسلامی معاشروں کے ثقافتی، مذہبی اور سماجی اقدار کے براہِ راست مخالف ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی خواہش پوری ، ’’فیفا امن ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا

EFA نے فیفا سے کہا کہ میچ کو صرف کھیل کے ماحول میں رکھا جائے اور ایسے مظاہرے نہ ہوں جو شریک ممالک کی اقدار کے خلاف ہوں۔

ایسوسی ایشن نے اپنی پوزیشن کو فیفا کے آئین کے آرٹیکل 4 اور ضابطۂ اخلاق کے مطابق قرار دیا، جو کھیلوں کے دوران سیاسی اور سماجی غیرجانبداری پر زور دیتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں ہم جنس پرستی کی سزا موت ہو سکتی ہے، جبکہ مصر میں اخلاقی قوانین کے تحت LGBTQ+ افراد پر قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان؛ 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

ایران کی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ تہران اور قاہرہ دونوں نے اس معاملے پر اعتراضات اٹھائے ہیں اور اسے ایک “غیر معقول اقدام” قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام مقامی کمیٹی کی طرف سے منظم کیا جا رہا ہے اور فیفا سے وابستہ نہیں ہے۔ فیفا نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں، فیفا نے LGBTQ+ حقوق کی حمایت میں “OneLove” بازو بینڈ پہننے والے کھلاڑیوں کو وارننگ دینے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد انگلینڈ اور ویلز سمیت کئی ٹیموں نے اسے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Exit mobile version