Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ہاکی ٹیم کی ارجنٹینا میں پرو لیگ کی بھرپور تیاریاں جاری

کوچنگ اسٹاف مسلسل کھلاڑیوں کو گیم پلان، اسٹریٹیجی اور جدید ہاکی ٹیکٹکس پر بریفنگ دے رہا ہے

پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹینا میں ہونے والی ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے، جہاں قومی اسکواڈ کے سخت ٹریننگ سیشنز جاری ہیں۔ سانتیاگو میں کھلاڑیوں کی فٹنس، اسکل ڈرلز اور مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خصوصی ورک آؤٹ کیے جا رہے ہیں۔

ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کا غیر معمولی جذبہ اور کمٹمنٹ نمایاں ہے جبکہ کوچنگ اسٹاف مسلسل کھلاڑیوں کو گیم پلان، اسٹریٹیجی اور جدید ہاکی ٹیکٹکس پر بریفنگ دے رہا ہے۔

کوچز کے مطابق پرو لیگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹیم کو ہر پہلو سے تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔

قومی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ وہ بھرپور محنت کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ پرو لیگ میں پاکستان کا فلیگ بلند کریں۔ ٹیم مینجمنٹ کو بھی اعتماد ہے کہ اسکواڈ میدان میں بہترین کارکردگی پیش کرکے شائقین کی توقعات پر پورا اترے گا۔