Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

35 ویں نیشنل گیمز؛ 196 گولڈ میڈلز کے ساتھ پاکستان آرمی بازی لے گئی

6 سے 12دسمبر تک جاری رہنے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں آزاد جموں کمشیر، گلگت بلتستان،  کے کھلاڑی ایک بھی گولڈ میڈل حاصل نہیں کر سکے۔

کراچی میں ہونے والے35 ویں نیشنل گیمز 2025 میں پاکستان آرمی 196 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر پر براجمان، واپڈا دوسرے اور نیوی کا  تیسرا نمبر رہا۔

6 سے 13 دسمبر تک جاری رہنے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں آزاد جموں کمشیر، گلگت بلتستان،  کے کھلاڑی ایک بھی گولڈ میڈل حاصل نہیں کر سکے۔

پاکستان آرمی 196 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے، وابڈا 84 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے، نیوی 36 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، جبکہ پنجاب 16، ایچ اے سی 14 اور سندھ 11 گولڈ میڈلز جیت سکے، اس کے علاوہ پاکستان پولیس اور اسلام آباد نے ایک ایک گولڈ میڈلز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 35 ویں نیشنل گیمز کراچی، پنجاب پولیس ٹیموں کی شاندار کارکردگی

نیشنل گیمز میں صوبوں میں پنجاب 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے اور سندھ 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، پاکستان ایئرفورس 9، کے پی 5، بلوچستان 4، ریلوے 3 گولڈ میڈلز حاصل کر سکا۔

35 ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی کی آج اختتامی تقریب 1:30 بجے شروع ہوگی، جس کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 11 بجے سے آمد شروع ہوگی۔

اختتامی تقریب میں شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک میوزیکل پروگرام کا انعقاد ہوگا۔