Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل کا روڈ شو آج نیویارک میں سجنے کو تیار

امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار نیویارک روڈ شو میں شریک ہوں گے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ لندن میں کامیاب روڈ شو کے بعد آج نیویارک میں اپنا منفرد روڈ شو منعقد کرنے جارہی ہے۔

دنیا کے سب بڑے معاشی شہر میں تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل  کر لی گئی ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نیویارک پہنچ گئے ، جہاں روڈ شو میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تاریخ ساز پی ایس ایل روڈ شو، محسن نقوی کے بڑے اعلانات

امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار نیویارک روڈ شو میں شریک ہوں گے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے،  پوری امید ہے کہ لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی  کامیاب رہے گا۔