کوئٹہ: جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریس ریلی 2025 کا باضابطہ ٹریک میپ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوچکا ہے۔
ریلی کے تحت پروفیشنل کلاس، اسٹاک کیٹیگری اور ویٹرن کلاس کے سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق اس سال ڈیزرٹ جیپ ریس ریلی میں مجموعی طور پر 56 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، جس سے مقابلوں کی سختی اور جوش و خروش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: جھل مگسی میں آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریس ریلی اختتامی مراحل میں داخل
ریلی میں خواتین کی شمولیت بھی نمایاں رہی، جہاں خواتین کیٹیگری میں 2 خواتین ریسرز حصہ لے رہی ہیں، جبکہ اسٹاک کیٹیگری میں ایک خاتون ریسر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔
پریپرڈ کیٹیگری میں جعفر مگسی، صاحبزادہ سلطان، فیصل شادی خیل سمیت دیگر نامور ریسرز شریک ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی نادر مگسی، انس مگسی اور جام کمال بھی اسی کیٹیگری میں شامل ہوکر ریلی کی اہمیت کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
اسٹاک کیٹیگری میں سید عاصم امام، عزیر مگسی، اویس شاہوانی اور دیگر ریسرز ایکشن میں ہوں گے۔


















