Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

53ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

چیمپئن شپ میں مردوں کے 23 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوں گے۔ حصہ لینے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 27 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد: نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا 53واں ایڈیشن 28 دسمبر سے جناح اسٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔

نیشنل چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جس کی نگرانی صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کر رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں شامل ہیں: پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں مردوں کے 23 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوں گے۔ حصہ لینے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 27 دسمبر کو ہوگی، جس میں ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ چیمپئن شپ ملک کے بہترین اتھلیٹس کو میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گی۔