ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ پاکستانی سلطان محمد کے نام ہوگیا۔ جنہوں نے طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیونگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پوری دنیا کوحیران کردیا۔
انہوں نے یہ ریکارڈ صرف 57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ انہوں نے 2022 میں قائم تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ توڑدیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 1 منٹ 15 سیکنڈز کا تھا، جو ایک امریکی اسٹنٹ مین نے قائم کیا تھا۔ ریکارڈ توڑنے کے بعد شائقین کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کو بھرپور داد اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ساتھ سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ میں ریمپ جمپ کا دوسرا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے طویل فاصلے کی ریورس ڈرائیو کے دوران ریمپ جمپ کامیابی سے مکمل کر کے ایک اور سنگِ میل عبور کیا۔


















