Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان انڈر 19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔

دبئی میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر ایشیاکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔

احمد حسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے جب کہ سمیر منہاس نے 44 اور حمزہ ظہور نے 42 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعی اسکور کو مستحکم کیا۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 242 رنز کے جواب میں صرف 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یو اے ای کی جانب سے ایان مصباح نے 77 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں عبدالسبحان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت یو اے ای کی بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ ٹھہرسکی۔