رونالڈو کا نیا لگژری بزنس ، میڈرڈ میں ویگا پرائیویٹ ممبرز کلب کا آغاز کردیا۔ یہ کلب رواں سال کے اختتام تک کھلنے جا رہا ہے۔
یہ دعویٰ ہسپانوی اخبار لیبرٹاڈ ڈیجیٹل کی جانب سے سامنے آیا ہے ۔ کلب کاروباری شخصیات مینوئل کامپوس گویار اوراینیگو اونیوا کے اشتراک سے قائم کیا جا رہا ہے۔
یہ کلب 88 لاگاسکا اسٹریٹ پر واقع ہے اور تقریباً ایک ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر محیط ہوگا۔
کلب کی خصوصیات
ویگا کلب کا بنیادی مقصد وی آئی پی اراکین کو مکمل رازداری کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی سروس فراہم کرنا ہے۔
اس کلب میں موبائل فون اور فوٹوگرافی پر مکمل پابندی ہوگی ۔ تاکہ ممبران کو ایک محفوظ اور نجی ماحول میسر آ سکے۔
کلب کی رکنیت صرف انتہائی امیر طبقے کے لیے مخصوص ہو گی۔ بانی اراکین کو خصوصی دعوت ناموں کے ذریعے لائف ٹائم ممبرشپ دی جائے گی۔
اس ممبرشپ کی فیس 15 ہزار یورو رکھی گئی ہے۔ جو خصوصی سہولیات اور ترجیحی بکنگ کی سہولت فراہم کرے گی۔
عام ممبرشپ 2,400 یورو سالانہ فیس کے علاوہ 2,000 یورو ابتدائی فیس کے ساتھ دستیاب ہوگی۔
ویگا کلب کے مختلف حصے
ویگا کلب کو تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے
کاسا ویگا – جدید بسٹرو
ریستورانٹے ویگا – فائن ڈائننگ
ٹو ٹو – اطالوی طرز کے کھانوں پر مشتمل ہوگا
مزید برآں، ایک خصوصی بیوریج کلب بھی موجود ہوگا۔ جہاں نجی کیوا اور ٹیسٹنگ سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
کلب کی دن اور رات کی فعالیت
دن کے اوقات میں، ویگا کلب ایک کاروباری مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ جہاں نجی دفاتر، کوورکنگ اسپیس اور پوڈکاسٹ اسٹوڈیوز ہوں گے۔
رات کے اوقات میں، یہ کلب اعلیٰ معیار کے ڈنرز اور سماجی ملاقاتوں کا مرکز بن جائے گا۔
رونالڈو کا بزنس وژن
یہ ویگا کلب رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی بزنس حکمت عملی کا حصہ ہے۔ جو انہیں کھیل اور ہائی سوسائٹی کے درمیان ایک نمایاں برانڈ کے طور پر پیش کرتا ہے۔
رونالڈوپہلے ہی فیشن، پرفیوم، جِمز، یوٹیوب، رئیل اسٹیٹ اور ایم ایم اے کمپنی وو ایف سی میں سرمایہ کاری کرچکے۔
ویگا کلب کے ذریعے وہ ایک نئے بزنس ویژن کو حقیقت کا روپ دینے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ اقدام رونالڈو کے کاروباری دائرہ کار کو مزید بڑھانے میں مددگارہوگا۔ ساتھ ہی دنیا بھر میں ایک جدید اور لگژری برانڈ کے طور پر اپنی شناخت بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔



















