Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کرسمس کے رنگوں میں رنگ گیا

کرسمس ڈے، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں خوشیوں کی جھلک

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے کرسمس ڈے فیملی کے ساتھ منایا۔

 اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنی فیملیز کے ہمراہ ایم سی جی پہنچے، جہاں خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں ہوئیں اور پھولوں و چاکلیٹس کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ہلکی پھلکی کرکٹ بھی کھیلی جبکہ کرسمس کے دن ہونے والی آپشنل ٹریننگ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے نیٹس بھی شیئر کیے۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ کو ساتھ ساتھ بیٹنگ پریکٹس کرتے دیکھا گیا، جسے شائقین نے خاصا پسند کیا۔

واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل روایتی طور پر آپشنل ٹریننگ سیشن منعقد کیا جاتا ہے، جس میں کھلاڑی کرسمس کی خوشیاں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مناتے ہیں۔

تاہم، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں