Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز: میچز کے اوقات کار میں تبدیلی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے موقع پر شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن ٹکٹ دستیاب ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

لاہور میں شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کا آغاز اب شام 6 بجے کی بجائے 4 بجے ہوگا۔ اس تبدیلی کا مقصد شدید موسم اور دھند کے اثرات سے میچز کو محفوظ بنانا بتایا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق ٹاس دوپہر 3:30 بجے ہوگا جب کہ پہلی گیند 4:00 بجے پھینکی جائے گی۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق ٹاس شام 5:30 بجے اور میچ کا آغاز شام 6 بجے ہونا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ تین میچز کی یہ سیریز 29 جنوری، 31 جنوری اور 1 فروری کو گڈافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری کا اہم موقع فراہم کرے گی جہاں پاکستان گروپ اے اور آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 2022 کے بعد پاکستان کا یہ تیسرا دورہ کررہی ہے جب کہ اس سے قبل ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سمیت ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکی ہے، علاوہ ازیں آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھی پاکستان میں کچھ میچز کھیلے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے موقع پر شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن ٹکٹ دستیاب ہیں جب کہ فزیکل ٹکٹ 19 جنوری سے صبح 10 بجے سے مخصوص مراکز پر فروخت کیے جائیں گے۔