Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

رانا عرفان نے دو شاندار سنچری بریک کھیلے، جن میں 141 کا بریک چیمپئن شپ کا سب سے بڑا بریک قرار پایا

تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے 50 ویں نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ہے۔

 50 ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا سنسنی خیز فائنل لاہور میں محمد آصف اور رانا عرفان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں محمد آصف نے حتمی فتح حاصل کر کے پانچویں بار قومی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں: البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

فائنل 11 فریمز پر مشتمل رہا، جہاں رانا عرفان نے دو شاندار سنچری بریک کھیلے، جن میں 141 کا بریک چیمپئن شپ کا سب سے بڑا بریک قرار پایا، لیکن ان کی شاندار کارکردگی کے باوجود فتح محمد آصف کے حصے میں آئی۔

محمد آصف نے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 سنچری بریک کھیل کر اپنی مہارت ثابت کی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں کل 16 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں