Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو  نے پاکستان جلد آنے کا اعلان کردیاہے، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نئے صدر آئے ہیں جو زبردست کام کررہے ہیں، پاکستان فٹبال کا ایک عظیم ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2026 ورلڈ کپ کا جنون عروج پر: فیفا کو 50 کروڑ سے زائد ریکارڈ ٹکٹ درخواستیں موصول

جیانی انفنٹینو کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی ٹیم بنے، اس کے لیے کام بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں