Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انجری کے بعد سب سے مشکل مرحلہ کیا ہوتا ہے؟ شاداب خان نے بتا دیا

کنڈیشنز دیکھ کر لگتا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوگی، لیگ اسپنر

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے انجری کے بعد ٹیم میں واپسی کے تجربات اور ورلڈکپ کی تیاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری کے بعد سب سے مشکل مرحلہ ری ہیب ہوتا ہے، مگر ٹیم میں واپس آ کر خوشی ہوئی۔

شاداب خان نے کہا کہ جب کھلاڑی پاکستان کے لیے اچھا نہیں کھیلتے تو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور جتنا بڑا کھلاڑی ہوگا، تنقید بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

شاداب نے فینز کی امیدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی بہترین کھیل پیش کریں، اور وہ اس توقع پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے لاہور کی پچز پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ لاہور میں بلکل سری لنکا جیسی پچز نہیں ہوں گی، تاہم ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔

شاداب نے بابر اعظم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے اور ٹیم کے لیے مثبت اثر ڈال رہی ہے۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ انہیں علم ہے کہ اگر وہ اچھی بولنگ کریں گے تو ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنائیں گے۔ انجری کے بعد بڑی سرجری اور ری ہیب کے دوران فیملی کی سپورٹ نے ان کے حوصلے بڑھائے۔

شاداب نے ورلڈکپ کے لیے سری لنکا کی کنڈیشنز پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ امید ہے زیادہ بڑا اسکور نہیں بنے گا، لیکن اگر بنا تو ٹیم کے مطابق کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ٹیم نے کئی شاندار پرفارمنسز دکھائی ہیں، اور کنڈیشنز دیکھ کر لگتا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔