Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آن لائن رجسٹریشن پورٹل دوبارہ فعال کر دیا

فیصلہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہدایت پر کیا گیا ہے

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے نئے ہاکی کلبز کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رجسٹریشن پورٹل 27 جنوری سے 3 فروری رات 12 بجے تک فعال رہے گا، جس کے ذریعے نئے کلب اپنے کھلاڑیوں کا ڈیٹا بھی آن لائن سسٹم میں شامل کر سکیں گے۔

PHF کے صدر نے کہا کہ منظم کلب ڈیٹا بیس کے بغیر ہاکی کی ترقی ممکن نہیں، اور یہ اقدام کھیل میں شفافیت اور گراس روٹس سطح پر فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

جنرل سیکریٹری رانا مجاہد نے اس اقدام کو انتظامی نظام کو جدید بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

نوٹ کیا گیا کہ پہلے سے رجسٹرڈ کلبز اور کھلاڑیوں کے ڈیٹا میں کسی قسم کی ترمیم کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ فیصلہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ ہاکی کی ترقی اور نظم و نسق کو مضبوط بنایا جا سکے۔