Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کا دوسرا مرحلہ 30 جنوری سے شروع ہوگا

ناصر ٹنگ نے بتایا کہ پاک آرمی کی بھرپور سپورٹ کے ساتھ نئے باکسنگ ٹیلنٹ کی تلاش جاری ہے

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے مطابق نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 30 جنوری سے ہو رہا ہے۔

صدر فیڈریشن کے مطابق، اس مرحلے میں انٹر ڈویژنل باکسنگ مقابلے 24 شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔

صدر فیڈریشن کرنل (ر) ناصر ٹنگ کے مطابق، یہ مقابلے 3 فروری تک جاری رہیں گے اور نوجوان باکسرز کو انڈر 17، انڈر 19 اور انڈر 22 کیٹیگریز میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: باکسنگ کے میدان میں بھارت رسوا؛ پاکستانی باکسر نے تاریخ رقم کردی

ناصر ٹنگ نے بتایا کہ پاک آرمی کی بھرپور سپورٹ کے ساتھ نئے باکسنگ ٹیلنٹ کی تلاش جاری ہے۔

ڈویژنل مقابلوں کے بعد کامیاب باکسرز صوبائی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے، جہاں انہیں قومی اور عالمی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کیا جائے گا۔

صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے مستقبل کے قومی اور عالمی چیمپئنز تیار ہوں گے۔