Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ٹی ٹونٹی سیریز، قومی ٹیم کی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے میچ سے ایک دن قبل قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کے علاوہ فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔

پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے کوچز کھلاڑیوں کی تربیت اور تکنیکی مشاہدے میں مصروف رہے تاکہ ٹیم میچ کے لیے بہترین فارم میں ہو۔

ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور آسٹریلیا کے کپتان میچل مارش نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی، جس سے میچ کا جوش اور بھی بڑھ گیا۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کے لیے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش عروج پر ہے۔ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ دونوں ٹیمیں بھرپور مقابلہ کریں گی اور پہلے میچ میں زبردست کرکٹ دیکھی جائے گی۔