Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچز کی نگرانی کے لیے 6 میچ ریفریز تعینات کیے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ آفیشلز کی تقرری گروپ مرحلے کے میچز کے لیے کی گئی ہے جب کہ سپر 8 اور ناک آؤٹ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے بتایا کہ معروف امپائر کمار دھرما سینا اور وین نائٹس پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ میں آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔

اسی طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے میں امپائرنگ کے فرائض رچرڈ النگورتھ اور کمار دھرما سینا انجام دیں گے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچز کی نگرانی کے لیے 6 میچ ریفریز تعینات کیے گئے ہیں جو ایونٹ کے دوران میچز کی سپروائزری کے ذمہ دار ہوں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ 24 امپائرز کی فہرست میں پاکستان کے دو سینئر امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب بھی شامل ہیں جو ورلڈکپ کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔