Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی نے امریکی کرکٹر ایرون جونز کو فوری طور پر عبوری معطل کر دیا

ایرون جونز پر اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکی کرکٹر ایرون جونز کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر تمام کرکٹ سرگرمیوں سے فوری طور پر عبوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایرون جونز کو 28 جنوری 2026 سے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے خلاف عائد الزامات پر تحریری جواب اور موقف پیش کر سکیں۔ آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ تادیبی کارروائی مکمل ہونے تک مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ایرون جونز پر اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق 2023-24 کے Bim10 ٹورنامنٹ سے ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات اینٹی کرپشن کوڈ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دو اضافی الزامات بین الاقوامی میچز سے متعلق ہیں، جس کے باعث معاملے کی حساسیت مزید بڑھ گئی ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے کیس کی مکمل چھان بین جاری ہے۔