لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی آسٹریلیا کو اچھا ہدف دیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میں آج 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخرزمان، شاہین آفریدی اور سلمان مرزا کی جگہ فہیم اشرف، نسیم شاہ اورعثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

















