آئی سی سی نے انڈر 19 مینز ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی انڈر 19 مینز ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنلز فروری کے پہلے ہفتے میں کھیلے جائیں گے جہاں دنیا کی بہترین نوجوان ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔
آئی سی سی کے مطابق پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 3 فروری کو بلوائیو میں کھیلا جائے گا۔
اس اہم مقابلے میں زاہد بسارتھ اور وریندر شرما آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جب کہ لبابالو گکوما کو تھرڈ امپائر اور پرگیتھ رامبوکویلا کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
دوسرا سیمی فائنل بھارت اور افغانستان کے درمیان 4 فروری کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں شان ہیگ اور رسل وارن آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جب کہ شان کریگ تھرڈ امپائر اور مسعودر مکول فورتھ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری کی ذمہ داری پراکاش بھٹ نبھائیں گے جب کہ دوسرے سیمی فائنل کے لیے گریم لا بروئے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔



















