Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 چنئی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ  نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، گلبدین نبی 63، صدیق اللہ اٹل 29، رحمان اللہ گلریز 27 اور درویش رسولی 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عظمت اللہ عمرزئی 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 2، لوکی فرگوسن، جیمز نیشم، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بعدازاں نیوزی لینڈ نے 17.5 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سیفرٹ 65 اور گلین فلپس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج مزید دو اور میچ بھی کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کا نیپال جبکہ سکاٹ لینڈ کا اٹلی سے مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی، بھارت نے امریکا جبکہ ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے متعلق آئی سی سی کو خط لکھ دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

 ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی۔