کولمبو: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ٹیم کے عزم و جذبے کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے اور قومی ٹیم میدان میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ٹیم کی تیاریوں اور حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں مکمل اعتماد کا یقین دلایا۔

















