Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی 20 ورلڈ کپ، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز

اس بار بھی دونوں کپتانوں کے درمیان ٹاس کے بعد ہینڈ شیک نہیں ہوا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

پھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

پاکستان نے 4.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنا لیے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگ کی چوتھی گیند پر صاحبزادہ فرحان ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، صائم ایوب اگلے ہی اوور میں 6 رنز، ، بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان سلمان آغا بھی 4 رنز بنا آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی۔

آج سب کی نگاہیں ٹاس پر جمی تھیں گزشتہ روز بھارتی کپتان نے ہینڈ شیک کے حوالے سے سرپرائز دینے کا کہا تھا مگر اس بار بھی دونوں کپتانوں کے درمیان ٹاس کے بعد ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے بولنگ کا آغاز کیا اور اوور کی آخری گیند پر ابھیشیک شرما کو شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے وکٹ حاصل کی۔

ایشان کشن 77  بنا کر آؤٹ ہوئے، تلک ورما 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردیک پانڈیا بنا کوئی اسکور کیے پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے ورما اور پانڈیا کی وکٹ صائم ایوب نے لی جبکہ سوریا کمار 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور  شیوم ڈوبے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے تین بھارتی بیٹرز کو پویلین بھیجا جبکہ سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈ:

پاکستان:

سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع، محمد نواز، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان،  صائم ایوب، سلمان مرزا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، عثمان طارق

بھارت:

سوریا کمار یادیو (کپتان)، اکشر پٹیل، ابھیشیک شرما، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا، شیوم ڈوبے، ایشان کشن، کلدیپ یادیو، محمد سراج، ہاردیک پانڈیا، سنجو سیمسن، رینکو شرما، تلک ورما، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر