Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہیلا رضا نے بھی ہاکی فیڈریشن کی انتظامی نااہلی کا بھانڈا پھوڑ دیا

ایک بینک ملازم اور ٹک ٹاکر کو ویڈیو اینالسٹ مقرر کرنے پر سوالات اٹھائے گئے

پاکستان ہاکی کے معاملات ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آگئے جب شہیلا رضا نے سخت بیانات دیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قیادت اور انتظامی امور پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

اہم نکات

شہیلا رضا نے واضح کیا کہ وہ کسی عہدے کی امیدوار نہیں اور نہ ہی کسی پوسٹ میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نام طلب کریں گے تو وہ بہتر اور قابل افراد کے نام ضرور تجویز کریں گی۔

سابق نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دعویٰ کیا کہ مستعفی صدر طارق بگٹی بے ضابطگیوں سے پاک نہیں۔

آسٹریلیا ٹور کے دوران مبینہ طور پر جان بوجھ کر ہوٹل بکنگ منسوخ کرانے کا الزام بھی عائد کیا گیا، جبکہ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے عمان میں بھی ایسے معاملات ہو چکے ہیں۔

مزید الزامات

ایک بینک ملازم اور ٹک ٹاکر کو ویڈیو اینالسٹ مقرر کرنے پر سوالات اٹھائے گئے۔

رانا مجاہد اور طارق بگٹی پر بے ضابطگیوں کے ریکارڈ توڑنے کا الزام لگایا گیا۔

آسٹریلیا دورے میں شہباز سینئر کو آبزرور بنانے اور ان پر سندھ بینک اسکینڈل سے متعلق خفیہ اکاؤنٹ چلانے کا الزام بھی سامنے آیا، جسے ایف آئی اے میں زیرِ تفتیش قرار دیا گیا۔

کھیلوں کے نظام پر تنقید

شہیلا رضا نے کہا کہ پاکستان کی اسپورٹس فیڈریشنز میں مافیا طویل عرصے سے قابض ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود پر بھی طویل عرصہ عہدے پر رہنے کا اعتراض کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اگر آواز بلند کریں تو کپتان پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔

وزیراعظم سے مطالبہ

شہیلا رضا نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ کھیلوں میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ پاکستان ہاکی کو دوبارہ عروج پر لایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں