آسٹریلیا کے مشہور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بن گئے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز حیدرآباد کنگز مین نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل کو سائن کرلیا۔
پی ایس ایل 11 کے آغاز سے قبل اس بڑی خبر نے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش کو کئی گنا بڑھا دیا ہے، جس کے بعد ٹیم کی طاقت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق میکسویل آئندہ سیزن میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ، تیز رفتار فیلڈنگ اور مفید آف اسپن بولنگ ٹیم کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ شائقین کو امید ہے کہ ان کی موجودگی سے پی ایس ایل 11 کا مقابلہ مزید سنسنی خیز ہو جائے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ میکسویل نے بھارتی لیگ میں شرکت سے معذرت کی، جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی۔ یہ پیش رفت لیگ کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کی کٹ منظرِعام پر آگئی
پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے سوشل میڈیا کے ذریعے گلین میکسویل کی شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ میکسویل اس سیزن میں پہلی بار پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔
. – . -.
Impossible? That’s not a word in his dictionary.
Inevitable? Nothing but destruction.Hold onto your seats tight, the biggest show in #HBLPSL is about to begin!
WELCOME THE… pic.twitter.com/7oHpfdTc3c
— Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) February 19, 2026
ماہرین کے مطابق گلین میکسویل کی شمولیت سے حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی ٹیم کو تجربہ، جارحانہ بیٹنگ اور آل راؤنڈ صلاحیت حاصل ہوگی، جو پی ایس ایل 11 میں ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

















